امریکی ریاست کینٹکی میں فوج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ: نو فوجی ہلاک

بی بی سی اردو  |  Mar 30, 2023

WKDZ Radio, Cadiz, KY

امریکی حکام کے مطابق ریاست کینٹکی میں بدھ کی رات امریکی فوج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہیلی کاپٹروں کو اس وقت پیش آیا جب وہ ایک فوجی اڈے کے قریب تربیتی مشن میں مصروف تھے۔

فوجی حکام نے اس واقعے میں نو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک المناک نقصان ہے۔

یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 22:00 بجے (02:00 GMT) فورٹ کیمبل فوجی اڈے کے قریب ہوا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے کی وجہ کیا ہے تاہم حکام کے مطابق اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل بی بی سی نیوز کو دیے ایک بیان میں، امریکی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ دو HH60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ’معمول کے تربیتی مشن‘ کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’کمان فی الحال سروس کے ارکان اور ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال میں مرکوز ہے۔‘

Getty Images

یہ بھی پڑھیے

ہیلی کاپٹر حادثے میں یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت 14 افراد ہلاک

کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کہاں سے اور کیسے ملا؟

بی بی سی کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا دونوں ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے تھے، ترجمان نے کہا کہ وہ اس وقت تفصیلات کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔

امریکی فوج کی ویب سائٹ کے مطابق، 101 ویں ایئر بورن ڈویژن امریکی فوج کا فضائی حملے کرنے والا واحد ڈویژن ہے جسے بین الاقوامی سطح پر تنازعات والے علاقوں میں بھیجا جاتا ہے۔

Reuters
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More