پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پلیئنگ الیون میں کون اِن اور کون ہو گا آؤٹ؟

ہم نیوز  |  Mar 30, 2023

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان اپریل کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

سلیکشن کمیٹی ہارون رشید کی سربراہی میں ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کرے گی، افغانستان سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ سیریز میں قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی واپسی یقینی ہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اوربلے باز فخر زمان قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے، فاسٹ بالر شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بھی قومی اسکواڈ میں واپسی یقینی ہے۔

افغانستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے والے فاسٹ باؤلر احسان اللہ کا بھی ٹیم میں رہنے کا امکان ہے،عبداللہ شفیق اور صائم ایوب میں سے ایک کھلاڑی کو نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

افغانستان سیریز میں شامل اعظم خان، طیب طاہر، زمان خان اورمحمد وسیم جونیئر کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More