پاکستانی نوعمر ٹینس پلیئر کا اعزاز،چاند ی کا تمغہ جیت لیا

ہم نیوز  |  Mar 30, 2023

لاہور: پاکستان ٹینس پلیئر زوہیب افضل ملک نے تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں کھیلے جانے والے اے ٹی ایف دوشنبہ اوپن انڈر فورٹین کے تیسرے مرحلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

بوائز انڈر فورٹین سنگلز فائنل میں زوہیب افضل کا مقابلہ ایرانی کھلاڑی دانیال مستغفورڈ سے ہوا، فائنل میچ کے پہلے سیٹ میں مقابلہ دو، دو سے برابر رہا، تاہم ایرانی ٹاپ سیڈ پلیئر نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں چھ دو اور چھ صفر کے اسکور سے ٹائٹل جیتا۔

زوہیب افضل نے سیمی فائنل میں قازقستان کے مارسل الیکسیف کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، اس سے قبل اٹھارہ مارچ کو زوہیب افضل اور عامر مزاری نے اے ٹی ایف انڈر فورٹین ڈبلز کے دوسرے مرحلے میں بھی چاندی کے تمغے جیتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More