افغان کرکٹرز کا پاکستانی کھلاڑیوں کو افغانی سوٖغات کا تحفہ

ہم نیوز  |  Mar 30, 2023

پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد افغان کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں میں تحائف بانٹے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پاک افغان کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کر رہے ہیں۔

اس دوران افغان کھلاڑیوں نے ہر ایک پاکستانی کھلاڑی کوتحفے  میں ایک چھوٹا سے باکس  دیا جس کے اندر ایک شیشی تھی۔

افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو افغان پلیئرز  کی جانب سے اسپورٹس مین شپ اور  جذبہ خیر سگالی کے تحت مشہور افغان زعفرانی چائے تحفے کے طور پر دی گئی۔

افغانستان نے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں گرین شرٹس کو شکست دی تھی جبکہ آخری میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو ہرایا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More