پاک نیوزی لینڈ سیریز، شیڈول میں پھر سے تبدیلی کا امکان

ہم نیوز  |  Mar 30, 2023

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں پھر سے تبدیلی کی تجویز زیر غور ہے،نیوزی لینڈ کی ٹیم ماہ رمضان کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم اس کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔

نئی تجویز کے مطابق کراچی 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ راولپنڈی 2 ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ 2 ون ڈے میچز کی میزبانی بھی کر سکتا ہے۔

کچھ سیاسی اور کچھ کرکٹ کے معاملات کے باعث شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جاسکتی ہے، مہمان ٹیم سب سے پہلے لاہور میں 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

اس کے بعد راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور پھر 2 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، آخری تینوں ون ڈے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں دوسری بار تبدیلی کا امکان ہے، پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے پہلے بھی شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More