اسرائیل کے خلاف احتجاج کی سزا، انڈونیشیا اہم میزبانی سے محروم

ہم نیوز  |  Mar 30, 2023

اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے پر انڈونیشیا سے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے انڈونیشیا سے انڈر 20 فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی۔ جو 20 مئی سے 11 جون تک ہونا تھا۔

انڈونیشیا کے صوبے بالی کے گورنر نے ایونٹ میں اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے باعث فیفا کی گورننگ باڈی نے ایونٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

فیفا کے مطابق انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ کے لیے متبادل میزبان کا اعلان جلد کر دیا جائے گا تاہم فی الحال ایونٹ کے شیڈول کو تبدیل نہیں کیا جا رہا یہی شیڈول برقرار رہے گا۔ انڈونیشیا کے خلاف جرمانے کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ اسرائیل ٹیم کی ایونٹ میں متوقع شرکت کے خلاف جکارتہ میں احتجاج بھی کیا گیا تھا جس میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

انڈونیشیا سے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کی میزبانی چھننے کے بعد اس کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More