صدر مملکت نے آئندہ بھی انتخابات نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 30, 2023

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اکتوبر میں بھی عام انتخابات نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے تاحال عدالتی اصلاحات کا بل نہیں دیکھا تاہم جب مسودہ سامنے آئے گا تو پھر معلوم ہو گا کہ مجھے کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات بل کی منظری کی ٹائمنگ بہتر ہو سکتی تھی کیونکہ جب بھی زبردستی کوئی کام کیا جائے تو اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جمہوری طاقتیں جب بھی آپس میں لڑیں تو خطرہ تو رہتا ہے اور اب بھی خطرات منڈلا رہے ہیں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ حالات مارشل لا کی طرف جائیں گے اور میں چاہتا ہوں کہ آئین کو مسخ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی ملک بحران کی کیفیت میں ہے اور میں بحران میں مثبت کردار ادا کرنا چاہوں گا لیکن میں جب بھی اپنا کوئی کردار ادا کرتا ہوں تو میری رائے کو پی ٹی آئی کی رائے کہہ دیا جاتا ہے حالانکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

صدر مملکت نے کہا کہ جب بھی اداروں پر پریشر آتا ہے تو ان میں دراڑیں پڑتی نظر آتی ہیں اور یہ سپریم کورٹ نے طے کرنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات ملتوی کرنے کا اختیار ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اکتوبر میں بھی انتخابات کا انعقاد خطرے میں نظر آ رہا ہے اور میں نے یہ خدشہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے بھی عمران خان کو بتا دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More