ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

ہم نیوز  |  Mar 30, 2023

اسلام آباد: ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں شروع ہو گئیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی رات گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کراچی پہنچ گیا۔

ٹھٹھہ اور بدین سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی تیز اور آہستہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ بورے اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر درخت گر گیا جس کے باعث تحصیل انچارج سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی دن کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت چکوال اور تلہ گنگ میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 31 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جبکہ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More