مراکش، غیر ملکی شہریت کی حامل امیر بھکارن کو قید کی سزا

ہم نیوز  |  Mar 29, 2023

رباط: غیر ملکی شہریت کی حامل امیر بھکارن کو عدالت نے فراڈ کے الزام میں قید کی سزا سنا دی ہے۔

خلیج کے مؤقر نشریاتی ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جس بھکارن کو عدالت نے سزا سنائی ہے اسے مراکش کے شہر اکادیر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتار کی جانے والی بھکارن سے دوران تفتیش معلوم ہوا کہ وہ نہ صرف بے پناہ دولت و قیمتی جائیدادوں کی مالک ہے، بینک اکاؤنٹ ہولڈر بھی ہے بلکہ مراکش کے علاوہ سوئزر لینڈ کی شہریت کی بھی حامل ہے۔

میڈیا کے مطابق دو سال قبل بھی مراکش میں ایک بھکارن کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بھیک مانگنے کے بعد اپنی لگژری گاڑی میں جا کر بیٹھی اور پرانے و پھٹے پرانے کپڑے تبدیل کر کے انتہائی مہنگے کپڑوں میں ملبوس ہو کر وہاں سے چلی گئی تھی۔

اس صورتحال پر مراکش کے ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محمد الہنودی نے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مراکش میں بھیک مانگنے کا رجحان پریشان کن ہو گیا ہے جہاں زیادہ تر بھکاری بھیک مانگنے کو ایک منافع بخش اور آرام دہ پیشے کے طور پر اپناتے ہیں۔

اسلام آباد: بھکاریوں کے سرپرست8پولیس اہلکار گرفتار

انہوں نے لکھا ہے کہ بھیک مانگنے کا اب طریقہ بدل گیا ہے، بھکاریوں نے لوگوں پر نہ صرف دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے بلکہ بعض اوقات یہ سلسلہ اشتعال انگیزی تک پہنچ جاتا ہے، قانون سازی بھکاریوں کی بھیڑ کو روکنے میں مددگار ثابت نہیں ہورہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More