قومی ٹیم کے کوچنگ پینل میں کون شامل ہو گا؟ نئے نام سامنے آ گئے

ہم نیوز  |  Mar 29, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق جنوبی افریقی کرکٹر مارنی مارکل کو قومی ٹیم کا باولنگ کوچ جبکہ سابق بلے باز اینڈرو پوٹک کو بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹ سے متعلق خبر رساں ادارے کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی مارنی مارکل اور اینڈیو پوٹک کی خدمات حاصل کرنے کیلے تیار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کو بطور کنسلٹنٹ ذمہ داریاں دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا ڈیزائن اس انداز میں کیا گیا ہے کہ مکی آرتھر بطور ہیڈ کوچ کاونٹی کرکٹ کلب ڈربی شائر کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم کنسلٹنٹ کے بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

دوسری طرف قومی ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن بھی بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

کرک انفو کے مطابق مارنی مارکل آئی پی ایل کے بعد باضابطہ طور پر قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے جبکہ بیٹنگ کوچ اگلے ماہ پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More