نواز شریف ٹرائل کا سامنا کریں، چور دروازے استعمال کرنا بند کریں، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Mar 29, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف آ کر ٹرائل کا سامنا کریں، چور دروازے استعمال کرنا بند کریں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے نواز شریف کو نااہلی کے خلاف ریلیف دینے کیلئے چوری سے ترمیم کروائی۔

فواد چودھری نے کہا انھوں نے آج پھر ثابت کیا کہ یہ کتنے بڑے فراڈ ہیں،  نواز شریف کی نااہلی آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے استفسار کیا کہ عام قانون سے آپ اس کو کیسے بدل سکتے ہیں؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More