ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان دوسری پوزیشن پر براجمان

ہم نیوز  |  Mar 29, 2023

اسلام آباد: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا906 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر اور پاکستان کے محمد رضوان کا 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 768 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بابراعظم 755 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان 710 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، یاد رہے کہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 265 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں، بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے، افغانستان کے غلام نبی تیسرے جبکہ چوتھے نمبر پر پاکستان کے شاداب خان موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More