ہم نیوز | Mar 29, 2023
کراچی: کراچی کی عدالت نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حسان نیازی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر بارے کیس کی سماعت ہوئی،پولیس کی طرف سے حسان نیازی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر عدالت نے مقدمے کو خارج کرتے ہوئے تحریک انصاف کے فوکل پرسن حسان نیازی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More