حکومت چیف جسٹس اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے، عمران خان

ہم نیوز  |  Mar 29, 2023

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، آئین کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم فسطائیت کی طرف بڑھ رہے ہیں جو 10 ماہ سے ہورہا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں، سوشل میڈیا کی ٹیموں کے گھروں میں گھس کر دھمکایا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کوئی مطلوب شخص موجود نہ ہو تو اس کے خاندان کے افراد کو اغوا کرلیا جاتا ہے۔

عمران ان کا کہنا تھا کہ حکومت انتخابات سے ڈری ہوئی ہے وہ چیف جسٹس اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More