ہم نیوز | Mar 29, 2023
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ملک بھر میں انہیں جان کی دھمکی دینے پر ایف آئی آر درج کرائیں۔
عمران خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے صدر کاظم خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کے حالیہ ریمارکس کہ ’’ہم میں سے صرف ایک ہی رہے گا‘‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ بے معنی نہیں تھے۔
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ رانا ثنا اللہ ان کے سیاسی اور جسمانی خاتمے کے لیے میدان تیار کر رہے ہیں کیونکہ وہ مرکزی کھلاڑی ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More