انتخابات ملتوی کیس، وزیراعظم کا سپریم کورٹ جانے کا امکان

ہم نیوز  |  Mar 29, 2023

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر آج سماعت کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا بھی سپریم کورٹ جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اراکین کو ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ آج انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پردوبارہ سماعت کرے گی، چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان آج سپریم کورٹ میں اپنے دلائل جاری رکھیں گے، الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں موقف پیش کیاجائیگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More