جرگے نے مخصوص حق مہر مقرر کر دیا، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ

ہم نیوز  |  Mar 29, 2023

پشاور:لوئر دیر میں جرگے نے شادی یا نکاح میں ایک تولہ حق مہر مقرر کرنے کا تحریری معاہدہ کر لیا ہے۔

جرگے میں فیصلے کیا گیا کہ ایک تولہ حق مہر سے زیادہ مقرر نہیں کیا جائے گا، اس تحریری معاہدہ پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

اس معاہدے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس کے علاوہ اس معاہدے کی خلاف وزری کے مرتکب افراد کے ساتھ علاقائی تعلقات بھی ختم کر دیے جائیں گے۔

اس تحریری معاہدے کے مطابق جو اس حق مہر معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا اس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More