میکسیکو میں آگ لگنے کے باعث 40 تارکین وطن ہلاک

ہم نیوز  |  Mar 29, 2023

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں امیگریشن حراستی مرکز میں آگ لگنے کے باعث تقریباً 40 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر سیوڈاڈ ہواریز میں امیگریشن حراستی مرکز میں رات گئے آ گ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام اور ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق امیگریشن سینٹر میں تقریباً 70 تارکین وطن موجود تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق وینزسیلا سے تھا جو امریکہ جانا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

آگ لگنے کے باعث 15 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ان میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امیگریشن حراستی مرکز میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی البتہ سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More