سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز

ہم نیوز  |  Mar 28, 2023

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق گورنر سندھ  نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط تحریر کیا ہے، جس میں سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہورہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More