تیسرا ٹی 20، پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے بڑا ہدف

ہم نیوز  |  Mar 28, 2023

تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 49، افتخار احمد نے 31، شاداب نے 28 جب کہ عبداللہ شفیق نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

افغانستان کے مجیب الرحمان نے دو جب کہ فاروقی، نبی، فرید اور راشد خان نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغانستان کو پاکستان کے خلاف دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہے، اعظم خان کی جگہ افتخار احمد جب کہ نسیم شاہ کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Our playing XI for the third T20I 👇 | pic.twitter.com/KllG2Np3Qt

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 27, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More