مسلسل 4 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی

ہم نیوز  |  Mar 28, 2023

شارجہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شفیق نے مسلسل 4 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

قومی کرکت ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شفیق افغانستان کے خلاف ٹی 20 کرکٹ کے ابتدائی دو میچ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد وہ مسلسل 4 میچوں میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹنے والے کھلاڑی بن گئے۔

ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انہوں نے ریویو کے ذریعے اپنی وکٹ بچانے کی کوشش بھی کی لیکن ناکام رہے جبکہ سیریز کے  پہلے میچ میں بھی وہ دوسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

2020 میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گئے 2 میچز میں بھی عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تھے تاہم پی ایل ایل سیزن 8 میں لاہور قلندرز کی جانب س بہترین کارکردگی دکھانے پر انہیں قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملا تھا۔

پاک افغان ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں وہ 23 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More