شاداب خان کا ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز

ہم نیوز  |  Mar 28, 2023

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹی 20 کرکٹ کے کپتان شاداب خان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاک افغان ٹی 20 سیریز کے کپتان شاداب خان نے وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں افغان بیٹسمین عثمان غنی کو آؤٹ کر کے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا۔ انہوں نے 98 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More