پاکستانی بولر احسان اللہ کے خونی باؤنسر نے شعیب اختر کی یاد تازہ کردی

ہم نیوز  |  Mar 28, 2023

شارجہ میں کھیلے گئے  تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کا 147.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکا گیا باؤنسر افغان بلے باز نجیب اللہ زردارن کے چہرے پر جا لگا جس کے بعد انہیں زخمی حالت پویلین لوٹنا پڑنا۔

احسان اللہ کے خطرناک باؤنسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جبکہ شائقین کرکٹ فاسٹ باولر شعیب اختر کو بھی یاد کرنے لگے۔ سوشل میڈیا پر شعیب اختر  کے باونسرز سے زخمی ہونے والے ویسٹ انڈین لیجنڈ برائن لارا اور ساؤتھ افریقن بلے با گیری کرسٹن کی وڈیوز شیئر کی گئیں۔

Shoaib Akhtar must be proud

— Saad (@CricContent_)

نجیب اللہ زردران کریز پر بیٹنگ کے لیے آئے ہی تھے کہ احسان اللہ نے باؤنسر کروایا جو ان کے چہرے پر لگا جس کے بعد انہوں نے ہیلمٹ اتارا تو خون نکلنے لگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More