مفت آٹے کی تقسیم، بھگدڑ کے مختلف واقعات میں 7 جاں بحق

ہم نیوز  |  Mar 28, 2023

ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال اسٹیڈیم میں  مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے  خاتون جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی  ہوگئے۔

شہریوں نے الزام لگایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کے باعث واقعہ پیش آیا۔

اتوار کو پریس ایک پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھکر میں گھنٹوں باری کا انتظار کرنے والا شخص دم توڑ گیا، مظفر گڑھ میں بھگدڑ بزرگ خاتون کی زندگی لےگئی جبکہ ملتان، فیصل آباد اور کوٹ ادو میں قطاروں میں انتظار کرنے والے 3 افراد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ادھر چارسدہ میں دھکم پیل اور بھگدڑ میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مفت آٹے کی تقسیم کے موقع پر شدید بدنظمی دیکھی گئی تھی، پشاور میں آٹے کی مل کی دروازے توڑ دئیے گئے تھے، اس دوران ایک خاتون کا بازو ٹوٹ گیا۔

حافظ آباد میں بھی مفت آٹا لیتے ہوئے شدید دھکم پیل ہوئی اور اس دوران بھی متعدد مرد و خواتین زخمی ہو گئے، پولیس نے رش کم کرنے کے لئے مبینہ تشدد بھی کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More