پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کہاں ہیں، پتہ چل گیا

ہم نیوز  |  Mar 28, 2023

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں اظہر مشوانی لاپتہ کیس میں ایف آئی اے اور پولیس حکام پیش ہوئے، اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ اظہر مشوانی کو ایف آئی اے اسلام آباد لے آئی ہے، اظہر مشوانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اینٹی کرپشن پولیس نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اظہر مشوانی کی گرفتاری کی لوکیشن ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی ہے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اظہر مشوانی ایف آئی اے اسلام آباد کی حراست میں ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

اظہر کو ایف آئی اے اسلام آباد لے آئی ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام۹۲ نیوز کے کچھ دوستوں مطابق تھوڑی دیر میں چیزیں مزید کلیئر ہو جائیں گی۔

— Rai Saqib KharaL (@iRaiSaqib)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More