زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Mar 28, 2023

ریاض: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثے کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 29 شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عقبہ کے مقام پر عمرہ زائرین کی بس ایک پل سے ٹکرانے کے باعث الٹ گئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔

بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث عسیر صوبے اور ابہا شہر کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا۔ بس میں مختلف ملکوں کے اقامہ ہولڈر شہری سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

زائرین عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ جا رہے تھے۔ سعودی شہری دفاع اور ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زائرین کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More