دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 26, 2023

شارجہ: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Our XI for the second T20I 💪#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/1mrew39jSY

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 26, 2023

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللّٰہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، محمد نواز، عماد وسیم شامل ہیں۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغانستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ کل شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More