عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کوئٹہ کی عدالت میں پیش، ضمانت منظور

اردو نیوز  |  Mar 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اُن کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

سنیچر کو حسان نیازی کے وکلا نے عدالت میں ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد حسان نیازی کی ضمانت منظور کی اور اُن کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

حسان نیازی کو اسلام آباد پولیس کی تحویل سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد اُن کو حراست میں لے کر جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔

بعد ازاں حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر بلوچستان منتقل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

حسان نیازی کے خلاف کوئٹہ کے ایئرپورٹ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔

خیال رہے کہ حسان نیازی تحریک انصاف کے چیئرمین کے بھانجے ہیں اور وہ لاہور میں وکالت کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More