پہلا ٹی ٹوئنٹی، ناقص بیٹنگ، قومی ٹیم 92 رنز تک محدود

ہم نیوز  |  Mar 24, 2023

تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو جیت کے لیے 93 رنز کا ہدف دے دیا۔

شارجہ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور حارث نے کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ حارث محض 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

عبداللہ شفیق ایک گیند کے مہمان ثابت ہوئے اور کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد طیب طاہر نے تھوڑی مزاحمت دکھائی مگر راشد خان نے ان کو چلتا کیا۔

اعظم خان بھی بغیر کھاتا کھولے مجیب الرحمان کو کیچ دے بیٹھے۔ شاداب خان اور عماد کے درمیان 19 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم شاداب 12 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

افغانستان کے محمد نبی، مجیب الرحمان اور فضل حق فاروقی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ یہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچواں کم ترین اسکور ہے۔

ٹیم

قومی ٹیم میں چار کھلاڑی آج ڈبیو کر رہے ہیں، صائم ایوب۔ طیب طاہر۔ زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

چاروں کھلاڑی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث۔،عبداللہ شفیق، کپتان شاداب خان شامل ہیں جب کہ  اعظم خان، عماد وسیم، فہیم اشرف اور نسیم شاہ بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More