ہم نیوز | Mar 24, 2023
تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس فوری سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے آئین پر کیا گیا حملہ گوارا کیا گیا تو ملک میں جنگل کا قانون بچے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لازم ہے کہ آئین سے سنگین انحراف پر چیف الیکشن کمشنر کا محاسبہ کیا جائے،واضح رہے کہ اعجاز چودھری نے 18 اکتوبر 2022 کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دی تھی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More