’عمران خان کے خلاف دو کیسز‘، نیب نے ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا

اردو نیوز  |  Mar 24, 2023

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

جمعے کو لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان کے خلاف نیب میں دو کیسز ہیں جن کی نیب راولپنڈی تحقیقات کر رہا ہے۔‘

رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور اختیارات سے تجاوز کے معاملے کی انکوائری جاری ہے۔ اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چُھپانے کے معاملے پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔‘

نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘سابق وزیراعظم کے خلاف دونوں کیسز انکوائری سٹیج پر ہیں، کال آپ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ نیب راولپنڈی کے علاوہ پاکستان میں کہیں بھی عمران خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔‘

نیب نے لاہور ہائی کورٹ سے عمران خان کی درخواست نمٹانے کی استدعا کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More