مینار پاکستان جلسہ، نئی حکمت عملی، عمران خان نے ہدایات جاری کر دیں

ہم نیوز  |  Mar 24, 2023

لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے مینار پاکستان جلسے سے متعلق نئی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مرکزی، صوبائی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو عبوری ضمانتیں اور محفوظ رہ کر جلسے کی تیاریوں بارے کہا گیا ہے، جلسے کی کامیابی کے لیے صوبائی اور مرکزی رہنماؤں کو اہم ٹاسک دے دئیے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے پارٹی کے مختلف رہنما ملاقاتیں کریں گے اور جلسے اور پنجاب میں الیکشن ملتوی سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More