پنجاب میں بارش، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات

ہم نیوز  |  Mar 24, 2023

اسلام آباد: پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بہاولپور میں بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

پنجاب کے علاقے بہاولپور، جلالپور پیر والا، چشتیاں، ساہیوال،  بہاولنگر، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش شروع ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی بھی معطل ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو سحری میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

جلالپور میں تیز بارش کے باعث مٹھائی کے کارخانے کا شیلٹر گر گیا جس کی وجہ سے 4 مزدور زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

تیز بارش کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

بہاولپور میں ون یونٹ چوک پر واقعہ پیٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گری جس کے زوردار آواز سے علاقے میں خوف پھیل گیا تاہم بجلی گرنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More