شہری اب اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

ہم نیوز  |  Mar 24, 2023

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے نئی ایپ متعارف کرا دی جس میں اسمارٹ فون کے ذریعے شہری شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

نادرا نے موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کی مشکلات کو مزید آسان کر دیا۔ اب شہریوں کو گھنٹوں قطار میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔ شناختی کارڈ بنوانے کی تمام تر کارروائی اب اسمارٹ موبائل فون کے ذریعے ہی ممکن ہو گی۔

دستاویزات بھی موبائل ایپ کے ذریعے نادرا کو جمع کرائی جا سکے گی اور پھر دستاویزات یا شناختی کارڈ گھر پر منگوا سکیں گے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں دستاویزات کی شناخت کا نظام اور بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت بھی شامل ہے جس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے کی پوری کارروائی اسمارٹ فون کے ذریعے ہی مکمل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ موبائل ایپ  شہریوں کے لیے بے پناہ سہولت کا باعث بنے گی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ نادرا کی کامیابیوں میں بھی ایک نیا اضافہ ثابت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

طارق ملک نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے جس نے بائیو میٹرک لینے اور دستاویزات جمع کرانے جیسی سہولیات آن لائن متعارف کرا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ایپ کی تیاری میں “کنٹیکٹ لیس ٹیکنالوجی” کا استعمال کیا گیا ہے جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوا کر جدید ڈیجیٹل سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More