اسلام آباد پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

ہم نیوز  |  Mar 23, 2023

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس میں تعینات ڈی آئی جی کیپٹن (ر) رومیل اکرم کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی سید فرید علی کا تبادلہ کر کے انہیں بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

تقرری کے منتظر ایس پی فاروق امجد کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کر دی گئی ہیں جب کہ اسلام آباد پولیس کے ایس پی کامران عامر خان کا تبادلہ کر کے انہیں بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More