عمران خان کو مبینہ قتل کی دھمکیاں،حکومت پنجاب کا تحقیاتی کمیشن تشکیل

ہم نیوز  |  Mar 23, 2023

پنجاب کی نگراں حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ملنے والی مبینہ قتل کی دھمکیوں  کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے اپنی تقاریر میں متعدد بار کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ گذشتہ روز خطاب میں بھی  پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انہیں مرتضٰی بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ  نے تحقیقاتی کمیشن کا فیصلہ اس وقت کیا جب محکمہ داخلہ کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور کی سربراہی میں لاہور میں درج 10 مقدمات کی تحقیقات کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان کی غیر جانب داری مشکوک ہے۔

محسن نقوی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے سنگین الزام کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ہر ممکن کارروئی کی جائے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More