معروف صحافی جاوید چودھری کو بھی ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

ہم نیوز  |  Mar 23, 2023

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب کے دوران معروف صحافی جاوید چودھری کو ستارہ امتیاز دیا۔

یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اہم شخصیات کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی،ان معروف شخصیات میں ملک کے معروف صحافی جاوید چودھری بھی شامل تھے۔ان کو بہترین صحافتی خدمات پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

صدرمملکت عارف علوی نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری، لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا، سرتاج عزیز، میر حاصل خان بزنجو (ان کے بیٹے نے نشان امتیاز وصول کیا)،جسٹس (ر) بھگوان داس کا اعزاز ان کی بیوہ نے حاصل کیا۔بلقیس ایدھی کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا ان کی بیٹی نے اعزاز وصول کیا،سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا، رابن رافیل سمیت دیگر اہم شخصیات کو اعزازت سے نواز ا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More