صدر عارف علوی نے کامران ٹیسوری کو بھی تمغے سے نواز دیا

ہم نیوز  |  Mar 23, 2023

ایوان صدر اسلام آباد میں  یوم پاکستان کے موقع پر ایوارڈ کی تقسیم کے دوران  صدر عارف علوی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو  تمغہ امتیاز سے نوازا۔

کامران ٹیسوری کو بطور گورنر سندھ  انکی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تنغہ امتیاز دیا گیا۔

 واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہی کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی  منظوری 9 اکتوبر 2022ء کو دے دی تھی۔

گورنر سندھ کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف رہنما عمران اسماعیل کے مستعقی ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More