الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ملک میں آئینی بحران پیدا کر دیا، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Mar 23, 2023

راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ملک میں آئینی بحران پیداکردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین واضح کرتا ہے کہ 90دن کے اندرالیکشن ہوں گے،چیف جسٹس کہہ چکے ہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی، کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13جماعتوں کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے، آئی ایم ایف کی3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں،پیٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More