تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Mar 23, 2023

اسلام آباد: خیبرپختونخوا، اسلام آباد اورپنجاب سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی سامنے آ گئی۔

محکمہ موسمیات نے زیریں سندھ، بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

منڈی بہاؤالدین شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، لورالائی میں بارش کاسلسلہ ابھی جاری ہے۔

بارشوں سے موسم ایک بار پھر ٹھنڈا ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More