عمران خان بلٹ پروف چیکٹس کے حصار میں لاہو ہائی کورٹ پہنچے

ہم نیوز  |  Mar 22, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ پیشی پر غیر معمولی سیکیورٹی دیکھنے میں آئی۔

میڈیا میں دیکھائی جانے والے فوٹیجیز میں عمران خان کے سر کو سیاہ رنگ کی بلٹ پروف جیکٹس سے ڈکھا گیا تھا۔ جبکہ زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ تک عمران خان کی گاڑی کے شیشے کے سامنے بھی گارڈز نے بلٹ پروف جیکٹ رکھ دی ۔

منگل کے روز توشہ خانہ کیس میں عمران خان لاہور ہائی کورٹ کے لئے زمان پارک سے نکلے تو انکے ہمراہ کارکنان کی کثیر تعداد میں بھی عدالت پہنچی۔

عمران خان گاڑی سے باہر آنے کے بعد اپنی ذاتی سیکیورٹی کی حصار میں عدالت پہنچے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے گارڈز نے  کسی بھی ممکنہ حملے سے بچنے کے لئے ان کے اطراف بلٹ پروف جیکٹس اٹھا رکھی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More