اگر کل پولیس جاتی امرا میں ایسا کرے توکیسا لگے گا، اعتزاز احسن

ہم نیوز  |  Mar 22, 2023

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پولیس نے پلاسٹک کی بوتلوں میں پیٹرول دکھا دیا،پیٹرول بم کبھی بھی پلاسٹک کی بوتل میں نہیں بنائی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی نے بغیر سرچ وارنٹ کے عمران خان کے گھر پر چھاپہ مارا جوغلط ہے،پولیس جب گھر میں داخل ہوئی تو کسی شہری کو ساتھ لے کر نہیں گئے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ ہزاروں اہلکاروں کی ضرورت کیا تھی جو براہ راست فائرنگ کررہے تھے، جب عمران خان لاہور سے اسلام آباد گئے تو پولیس اور حکمران شیر بن گئے۔

پولیس نے عمران خان کے گھر کی دیوار توڑی اور دروازہ بھی اکھاڑا، ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں کرسی بدلتی رہتی ہے،کیا ہم مخالفین سے ایسا سلوک کرتے رہیں گے؟

اگر کل پولیس جاتی امرا میں ایسا کرے تو ان کو کیسا لگے گا؟ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ایسے اقدامات سے عمران خان کا قد بڑھارہے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ پولیس والے کارکنوں کو لے جاکر بد ترین تشدد کرتے ہیں، جب کارکن وہاں سے نکلتے ہیں تو مزید مضبوط ہو جاتے ہیں۔

سینئر رہنما نے کہا کہ مریم نواز نے پی ٹی آئی کو فاتح بنادیا ہے، عمران خان کا قد بڑھانا مریم نوازاور رانا ثنا اللہ کی پالیسی ہے۔

الیکشن کرالیں بہت ضروری ہے، الیکشنز ہوں گے جن تاریخوں کو سپریم کورٹ نے کہا ہے اس پر ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے پاس نظر ثانی کا کوئی اختیار نہیں ہے،جو الیکشن کمیشن مانگے گا اسے مہیا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More