یکم رمضان المبارک، سعودی عرب میں کل، پاکستان میں کب ہو گا

ہم نیوز  |  Mar 22, 2023

اسلام آباد: سعودی اور پاکستان میں یکم رمضان ایک ہی روز ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے آج چاند نظر آنے کی پیشگوئی کر دی۔

سعودی عرب میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گی۔

پاکستان میں آج رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب دس بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر بیس گھنٹے سے زائد ہو گی، محکمہ موسمیات کے مطابق سورج 6 بج کر 41 منٹ پر غروب جبکہ چاند 7 بج کر 32 منٹ پر غروب ہو گا۔

اس طرح پاکستان میں چاند نظر آنے کا امکانات زیادہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More