پاکستان کے کئی شہروں میں 6.8 کی شدت کا زلزلہ، دو ہلاک کئی زخمی

اردو نیوز  |  Mar 21, 2023

پاکستان میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8 ریکارڈ کیا گیا۔

بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی گہرائی 180 کلومیٹر تھا۔

اردو نیوز کے نامہ نگاروں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں۔

پشاور، کوہاٹ، صوابی، لاہور ، کوئٹہ، راولپنڈی، بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار،  کرک اور دوسرے شہروں اور قصبوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

An earthquake originated on 21-03-2023 at 21:47 PSTMag: 6.8Depth: 180 kmLat: 36.51 NLong: 70.96 EEpicentre: Hindukush Region, Afghanistan.

PMD Islamabad.

— PDMAKP OFFICIAL (@PDMAKP) March 21, 2023

سکردو اور چلاس  سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے نقصانات دوسری جانب قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں زلزلے سے  حادثات کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ مختلف حادثات کےنتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبہ بھر میں آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

اپر سوات، دیر اور صوابی سے عمارتوں کے گرنے اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق اپر سوات میں زلزلے سے عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان ہوا ہے۔ مختلف علاقوں میں مکانات گرنے کی خبریں آرہی ہے۔  

دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کو ہپنجاب کے 18 سے زائد اضلاع سے ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ان اضلاع سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔  ترجمان کے مطابق روالپنڈی میں ہائی رائز بلڈنگز میں دراڑیں آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد متاثرہ بلڈنگز کو خالی کروانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کنٹرول روم میں زلزلہ کی وجہ سے پانچ مختلف جگہوں سے پانچ افراد کے زلزلہ کی وجہ سے بے ہوش ہونے،  اور ایک لوکیشن سے ایک  شخص کے کھڑکی سے چھلانگ لگانے کی کال موصول ہوئی جس پر قریبی ایمبولینسیں موقع پر پہنچی،۔

’مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی  کے نمائندے کے مطابق ’راولپنڈی میں لوگ قرآن پاک کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔‘

افغانستان اور انڈیا میں بھی زلزلہپاکستان کے علاوہ افغانستان اور انڈیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلے کا مرکز افغانستان میں پاکستانی اور تاجکستان سرحد کے قریب واقع قصبے جرم سے 40 کلومیٹر دور تھا۔ اس کی گہرائی 185 کلومیٹر تھی۔ اس کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق شمالی انڈیا کی کئی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جن کی شدت 6.5 تھی۔ لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

افغانستان اور خصوصاً کوہ ہندو کش کا علاقہ مسلسل زلزلوں کی زد میں رہا ہے جو یوریشین اور انڈین ٹیکٹونک پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے۔

افغانستان میں گزشتہ برس جون میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More