عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش، دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

اردو نیوز  |  Mar 21, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان عمران خان کی دو مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

منگل کو عمران خان تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی کے مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔

جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

منگل کو عمران خان مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عمران خان نے ضمانت کی درخواست گزشتہ روز دائر کی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے انہیں منگل کے روز بذات خود پیش ہونے کی ہدایت جاری کی تھی۔

عدالت نے انہیں اس بات کا پابند بھی کیا تھا وہ سہ پہر دو بج کر 15 منٹ پر عدالت کے اندر موجود ہوں گے تو ان کی درخواست ضمانت سنی جائے گی۔

عمران خان منگل کو قافلے کی صورت میں زمان پارک سے نکلے تو ضرور لیکن ان کے ساتھ اس طرح کا جم غفیر نہیں تھا جو وہ گزشتہ پیشیوں پر اپنے ساتھ لاتے تھے۔

نیب کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان نے نیب کے دو کیسز میں بھی حفاظتی ضمانت دائر کیں لیکن دو رکنی بینچ نے عمران خان کی نیب کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس کر دیں۔

جسٹس شہباز رضوی نے کہا کہ ’نیب کیسز کی سماعت کرنے والا بنچ موجود ہے۔ مناسب ہے یہ درخواستیں متعلقہ عدالت میں لگائی جائیں۔‘

’زمان پارک میں آپریشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت‘منگل کو پہلے عمران خان جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وزیراعظم نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ان کے گھر پر آپریشن کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اسلام آباد میں تھے جب پولیس نے آپریشن شروع کر دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ  کا کہنا تھا کہ ’ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کرنی ہوتی ہے ہم صرف قانون کی بات کرتے ہیں۔‘

وفاقی وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے مہلت دے۔

عدالت نے سرکاری وکلاء سے بیان حلفی کے ساتھ کل ایک بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

وفاقی وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے مہلت دے۔

عدالت نے سرکاری وکلاء سے بیان حلفی کے ساتھ کل ایک بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے سماعت منگل تک سماعت ملتوی کر دی۔

عمران خان جب کمرہ عدالت سے نکلنے لگے تو عدالت نے روک لیا۔ ’آپ کا کیس ہے اور آرڈر سن کر جاؤ۔‘ عمران خان نے کہا کہ ’جی میں حاضر ہوں‘

سماعت کے آغاز سے قبل عدالت نے پوچھا کہ ’عمران خان کے ساتھ گارڈز کس کے ہیں۔ اگر پولیس کے ہیں تو ٹھیک اور اگر پرائیویٹ گارڈز ہیں تو باہر جائے۔‘

اس پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کے ذاتی سکیورٹی ہے۔ عدالت نے جواب میں کہا کہ سکیورٹی کے لیے پولیس موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More