ہم نیوز | Mar 21, 2023
اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ حسان نیازی کے خلاف الزامات کی تحقیقات ضروری ہیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ حسان نیازی سے پستول اور گاڑی برآمد کروائی جانی ہے،دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔
گزشتہ روز انہیں جوڈیشل کمپلیکس سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More