رمضان کا چاند، مفتی شہاب الدین نے اہم اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 21, 2023

پشاور:پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس بلالیا۔

اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے، یہ روایت رہی ہے کہ ہر سال یکم رمضان اور عید کے موقع پر اتفاق نہیں ہو پاتا۔

دوسری جانب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے اور اوقاف ہال میں اجلاس میں رمضان کے چاند سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More