ایبٹ آباد میں فائرنگ: پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین سمیت آٹھ افراد ہلاک

اردو نیوز  |  Mar 21, 2023

خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں قاتلانہ حملے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عاطف منصف خان سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سنیچر کو حویلیاں تحصیل کے چیئرمین عاطف منصف خان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں عاطف سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او ایبٹ اباد عمرطفیل نے اردو نیوز کو بتایا کہ چیئرمین عاطف مصنف خان اپنے محافظوں کے ہمراہ لنگرا کے مقام سے گزر رہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

’فائرنگ  کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گاڑی میں سوار افراد جل گئے۔‘

پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر راکٹ لانچر حملے کی خبروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا فلحال اس کی تصدیق نہیں کرسکتے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف منصف خان کی کئی سالوں سے خاندانی دشمنی بھی چل رہی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More