ایک دن انتخابات کرانے کی کوشش کر رہا تھا، ناکام ہو گیا، گورنر خیبر پختونخوا

ہم نیوز  |  Mar 20, 2023

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ایک دن انتخابات کرانے کی کوشش کر رہا تھا، ناکام ہو گیا، تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی دن انتخابات کی بات کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہم صوبے میں منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابات کے خواہشمند ہیں، میں نے صوبائی حکومت کا خط الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن کی تاریخ گورنر نہیں الیکشن کمیشن دے گا، اگر گورنر کو اختلاف ہو تو پھر وہ تاریخ دیں گے۔

گورنر غلام علی نے کہا قبائلی اضلاع کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں، صوبے کی نصف آبادی احتجاج پر ہے، تمام سیاسی جماعتیں اس کا حل نکالیں، سابق وزیر اعلیٰ بھی سوات میں الیکشن نہیں لڑ سکتا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ماحول میں فرق ہے، پنجاب میں سیاسی کشیدگی جب کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

کے پی کے گورنرغلام علی نے کہا مولانا فضل الرحمان نے 15 لانگ مارچ کئے لیکن ایک گملہ نہیں ٹوٹا، وزیراعلیٰ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وہ مکمل با اختیار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More