ریاست کا وجود ماں کی طرح ہوتاہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

ہم نیوز  |  Mar 20, 2023

کوئٹہ: چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچائی اور دیانت داری کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

امن اور سکون کے لیے سب کو اپنا کردار اداکرناہوگا،ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات کو دورکریں،آئین کے مطابق قومی اداروں کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،ریاست کا وجود ماں کی طرح ہوتاہے،ریاست کا کام شہریوں کی حفاظت کر ناہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تکلیف ہوتی ہے جب ڈسٹرکٹ عدلیہ کے لوگ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں،عدلیہ آئین کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More